لائبریری اور ماس ایجوکیشن کے ریاستی وزیر اور مغربی بنگال جمعےۃ علما ء
ہند کے صدر مولانا صدیق اللہ چودھری نے کہا ہے کہ ہندوستان کبھی بھی ہندو
راشٹرنہیں بن سکتا۔اس ملک کے خمیر میں سیکولرازم ، رواداری اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی شامل ہے۔مولانا صدیق
اللہ چودھری نے بنگال کے بیر بھوم ضلع میں منعقد ایک تقریب میں
کہا ہے کہ مختلف ریاستوں میں بی جے پی کی کامیابی سے ہمیں خوف زدہ ہونے کی
ضرورت نہیں ہے بلکہ پہلے سے کہیں زیاد ہ مستعدی سے ملک میں فرقہ وارانہ ہم
آہنگی کے قیام کیلئے ہمیں کوشش شروع کردینا چاہیے۔